اسلام آباد:شمالی کوریا نے نئے ڈیزائن کردہ فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کرنے کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل سے حملے کی مشق بھی کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ دونوں فوجی سرگرمیاں بدھ کے روز انجام دی گئیں جن کا مقصد ہتھیاروں کی تکنیکی صلاحیت اور جنگی اعتبار کو بہتر بنانا تھا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق فضائی دفاعی نظام کے تجربے میں ہدف کی نشاندہی اور نگرانی سمیت میزائل کے جدید رہنمائی نظام کی کارکردگی جانچی گئی۔ حکام نے تجربے کو کامیاب قرار دیا۔
دوسری جانب مشرقی شمالی کوریا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل سے فرضی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔ میزائل یونٹ نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔











