راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جاوید کوثر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے تھے جہاں پولیس کی بھاری نفری صبح سے تعینات تھی۔
پولیس نے گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے علاوہ پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا۔











