اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف پروگرام کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد شہری رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ 4 نومبر تک 28.6 ارب روپے کی سبسڈی ادا کی جاچکی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 6 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ٹوکن جاری کیے گئے جن میں سے 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد استعمال ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے رجسٹریشن میں اضافے اور سبسڈی کی شفاف فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کی مؤثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔











