جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 11 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 11 نومبر کو دن 12 بجے منعقد ہوگا۔

فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان خطاب کریں گے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل 12 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں