نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، اسرائیلی صدر نے حکومت سازی کی دعوت آئزن کوٹ کو دے دی

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو حکومت سازی کی دوڑ میں بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔ اسرائیلی صدر نے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دینے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا یونٹی گورنمنٹ بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔ ان کے سیاسی اتحاد نے 120 رکنی کنیسٹ میں 53 نشستیں حاصل کیں جبکہ حزب اختلاف کو 48 اور عرب جماعتوں کو 19 نشستیں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر آج شام گادی آئزن کوٹ کو باضابطہ دعوت دیں گے جس کے بعد انہیں حکومت سازی کے لیے 28 روز کی مہلت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں