پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مائننگ کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہونے والے فورم میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت، عالمی مائننگ کمپنیوں کے سربراہان، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔

فورم کا مقصد پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر جدید مائننگ ٹیکنالوجی، مشینری، مصنوعات اور خدمات کی نمائش بھی کی جائے گی۔

صدر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم احمد حیات لک کے مطابق یہ ایونٹ عالمی کمپنیوں کے ساتھ تکنیکی شراکت داری، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں