ریما خان بڑے فلمی منصوبے کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

کراچی: پاکستانی اداکارہ ریما خان نے نئی فلم ’پنچھی پیارے‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم میں ریما خان کو کاسٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ریما خان شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور طویل عرصے سے اداکاری سے دور تھیں۔ ان کی واپسی کی خبر پر عمران عباس، زویا ناصر اور علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں