وی آئی پی دورے پر امتحان ملتوی کرنے کی کوشش، ڈی سی جہلم عہدے سے برطرف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحان ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مریم نواز شریف نے ہدایات کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری دورے کے باعث عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ڈی سی جہلم نے وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی جو واضح ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں