اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور سے لاہور کا سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں مکمل ہوگا جبکہ ابتدائی طور پر ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرنے کے امکانات پر کام جاری ہے۔











