بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی اصل فیول لاگت 9 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 45 پیسے مقرر تھی۔

اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اضافی رقم نومبر 2026 کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔ انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج سے فائدہ اٹھانے والے صارفین پر بھی اس اضافے کا اطلاق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں