لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شائستہ عباس زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں اور کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
شائستہ عباس ماضی میں چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں تاہم بعد ازاں تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔
میرا کی پوسٹ کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











