واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دینے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس سیاسی انتقام کے لیے قانون کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ری پبلکن رہنماؤں سمیت ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے ڈیموکریٹس کے طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ری پبلکن ڈونرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سمیت متعدد افراد کے خلاف مواخذے کی دھمکیوں کو بھی بلاجواز قرار دیا۔











