اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا عمل تا حکمِ ثانی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140-A کی معطلی کے حکم نامے کے بعد صوبے کے باقی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے 4 نومبر 2026 کے حکم نامے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 140-A صوبوں میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے جبکہ اس کی ذیلی شق (2) کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
کمیشن نے غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا کہ حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا کے باقی اضلاع میں بھی انتخابات ممکن نہیں رہے۔ اس لیے بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کیے گئے تمام اقدامات تا حکمِ ثانی روک دیے گئے ہیں۔











