انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 208 رنز بنائے۔ ارجن راجپوت نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا، نقاب شفیق اور رضوان اللہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 100 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حسنین عباس ڈار نے 38 رنز اسکور کیے۔

شاندار سنچری پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں