راولپنڈی: گھر میں فائرنگ سے خاتون صحافی اور اینکر پرسن قتل، شوہر کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی: اڈیالہ روڈ کے علاقے گلشن آباد میں گھر کے اندر فائرنگ سے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق ربیعہ احسن کی لاش گھر کے بیڈروم سے ملی۔ انہیں گردن کے نیچے ایک گولی لگی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی تھی۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے اور پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں