تہران: ایران کے سینئر سکیورٹی رہنما اور سابق کمانڈر انچیف پاسدارانِ انقلاب محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کی تو مشرقِ وسطیٰ سے یورپ تک امریکی فوجی اڈے ایرانی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی نئی امریکی فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے تمام فوجی اڈے جوابی حملوں کے لیے جائز ہدف تصور کیے جائیں گے۔
لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کو ایک الگ انٹرویو میں رضائی نے کہا کہ ایران اپنے جوابی اقدامات کو پڑوسی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں تک محدود نہیں رکھے گا۔










