امریکا نے جنگ چھیڑی تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا، عباس عراقچی کی سخت وارننگ

تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں امریکی اہداف بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس کو اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ سفارتی تجویز اب بھی موجود ہے اور تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت پیش رفت ممکن ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ جنگ کا راستہ اختیار کیا تو ایران بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خطے میں امریکی مفادات اور اہداف صرف فوجی اڈوں تک محدود نہیں بلکہ دیگر مقامات بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں