81 فیصد طلبہ کا اے آئی ،کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی کی طرف رجحان

لاہور: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے تعلیمی رجحانات تبدیل ہوگئے ہیں اور کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس مقبول ترین شعبے بن گئے ہیں۔

حالیہ تعلیمی رجحانات کے مطابق طلبہ کی بڑی تعداد کمپیوٹر سائنس، آئی ٹی اور اے آئی کے شعبوں میں دلچسپی لے رہی ہے۔ ان کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ سائنسز دوسرے جبکہ نیچرل سائنسز اور میتھمیٹکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

مقبول تعلیمی شعبوں میں میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز چوتھے، سوشل سائنسز اور ہیومینیٹیز پانچویں، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی چھٹے جبکہ لاء ساتویں نمبر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی یونیورسٹیوں میں 30 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں 10 لاکھ سے زائد سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔

کمپیوٹر سائنس کے اہم ذیلی شعبوں میں سافٹ ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں جبکہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں اکاؤنٹنگ، فنانس، مارکیٹنگ اور مینجمنٹ کے شعبے نمایاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں