دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے 338 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بھارتی کپتان کشیا رائے چندانی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آریاویر سہواگ نے 58 اور منال چوہان نے 47 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے 3 جبکہ نقاب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے۔ عثمان خان نے شاندار 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبدالقادر نے 80 اور کپتان فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کاویا پریش پٹیل نے 4 اور چگوروپتی ونکٹا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔











