ڈھاکا ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ، شوہر کو گھر لے جانے کے لیے 3 بیویوں میں کھینچا تانی

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک شخص کو لینے کیلئے بیک وقت تین خواتین پہنچ گئیں جنہیں اس کی بیویاں بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین نے ایئرپورٹ پہنچتے ہی شخص کو گھیر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے بحث تلخ کلامی اور دھکم پیل میں تبدیل ہوگئی۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم تینوں خواتین کے ساتھ شخص کے ازدواجی تعلق اور جھگڑے کی اصل وجہ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں