راولپنڈی:نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن کی حادثاتی موت کے مقدمے میں نامزد ان کے شوہر احسن طاہر خان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کراتے ہوئے کہا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی اور احسن طاہر خان کی ضمانت پر رہائی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک محسن محمود کلیامی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار صباء فراز راجا عدالت میں پیش ہوئے۔











