پی سی بی کا 38 کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

اعلان کردہ کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل، ٹی 20 انٹرنیشنل اور ڈویلپمنٹ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے کی مشترکہ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کی مشترکہ کیٹیگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کیٹیگری کے کنٹریکٹس حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو دیے گئے ہیں۔

پی سی بی نے مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو بھی شامل کیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں