آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ نے الوداعی خطاب کے دوران گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

سڈنی۔آسٹریلیا میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے الوداعی خطاب کے دوران گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرکے ایوان میں موجود ساتھی اراکین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کے رکن جورڈن لین اپنے آخری خطاب میں سیاسی سفر اور ذاتی زندگی کا ذکر کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنی ساتھی نٹالی سے شادی کی پیشکش کردی۔

جورڈن لین نے ایوان میں نٹالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا آخری سوال اپنی محبت کے لیے ہے اور پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟

رکن پارلیمنٹ نے اس موقع پر منگنی کی انگوٹھی بھی نکالی جس پر نٹالی نے ہاں کردی۔ اس خوشگوار لمحے پر پارلیمنٹ تالیوں اور خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

جورڈن لین نے بعد ازاں ایوان کو بتایا کہ نٹالی نے شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں