معروف اداکارہ عائشہ نور نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

لاہور: معروف اداکارہ عائشہ نور نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔

ڈراموں ’سیانی‘، ’میری ماں‘، ’تم کون پیا‘ اور ’امید‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ چھوٹی بہن کے قرآن سیکھنے کے بعد انہوں نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنا شروع کیا جس سے ان کی زندگی میں روحانی تبدیلی آئی۔

عائشہ نور کے مطابق زندگی کے مشکل دور میں انہیں احساس ہوا کہ شوبز میں رہتے ہوئے وہ اپنی مطلوبہ مذہبی زندگی نہیں گزار سکتیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے آسانی کی دعا کی جس کے بعد ان کے لیے نئے راستے کھل گئے۔

اداکارہ اب اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں اور دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں