86 سالہ عورت کی 28 سالہ لڑکے سے منگنی؟

لاس اینجلس: اداکار ول اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ اور 82 سالہ فرانسیسی فیشن ڈیزائنر مشیل لامی کی مبینہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تاہم ان دعوؤں کی کوئی مستند تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ افواہیں 9 نومبر کو اس وقت شروع ہوئیں جب ایکس پر دونوں کی مبینہ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ بعد ازاں ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے اور مشیل لامی اپنی 80 فیصد جائیداد جیڈن اسمتھ کے نام کرنے کو تیار ہیں۔

فیکٹ چیک کے مطابق دونوں نے نہ اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ مشیل لامی پہلے ہی معروف فیشن ڈیزائنر رک اوونز سے شادی شدہ ہیں۔ دونوں نے 2006 میں شادی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض تصاویر کے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیے جانے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں