اسلام آباد۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے 5 آرڈیننسز اور 12 بلوں کی منظوری دے دی۔
منظور کیے گئے 5 آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ)، صوبائی اسمبلی کے اختیارات، استثنیٰ اور مراعات سے متعلق ترمیمی آرڈیننس، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس شامل ہیں۔
صدر مملکت نے 12 بلوں کی بھی منظوری دی جن میں آرکائیول میٹیریل کے تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول سے متعلق ترمیمی بل، پاکستان اسٹڈی سینٹرز، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز، سینٹرز آف ایکسی لینس، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے ترمیمی بل شامل ہیں۔
منظور شدہ دیگر بلوں میں نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز کے ترمیمی بل شامل ہیں۔











