جائیداد لینے سے انکار

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کا 600 کروڑ کی وراثت سے جائیداد لینے سے انکار

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی وراثت میں ملنے والی جائیداد لینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز شاندار امروہی مبینہ طور پر اپنی تمام آبائی جائیداد پریتی زنٹا کے لیے چھوڑنا چاہتے تھے۔
49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے 1998 میں فلم ‘دل سے’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، ان کا شمار آج بھی ملک کے چند خوبصورت اداکاراوں میں ہوتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ پریتی زنٹا کو سیکڑوں کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
وراثت میں جائیداد لینے سے انکار :
معروف فلم ساز کمال امروہی کے بیٹے فلم ساز شاندار امروہی پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے، وہ اپنی تمام آبائی جائیداد اداکارہ کے لیے چھوڑنا چاہتے تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،
انہوں نے کہا کہ میری حالت اتنی خراب نہیں ہے کہ مجھے کسی اور کی جائیداد کی ضرورت ہو۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ کی 2004 کی فلم ویر زارا 20 سال بعد 13 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہوئی۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے 1998 میں فلم ‘دل سے’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، ان کا شمار آج بھی ملک کے چند خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ پریتی زنٹا کو سیکڑوں کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
معروف فلم ساز کمال امروہی کے بیٹے فلم ساز شاندار امروہی پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے، وہ اپنی تمام آبائی جائیداد اداکارہ کے لیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں