ڈھاکا: پاکستانی بینڈ جل کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم قابو کرنے کیلئے فوج طلب
آپ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام کے دل اب بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں.
اس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب پاکستانی بینڈ جل نے چودہ برس بعد بنگلادیش میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لیا.
اس میوزیکل کنسرٹ میں پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے بنگلادیشی عوام کا ہجوم امڈ آیا، جسے کنٹرول کرنے کیلیے انتظامیہ کو فوج بلانی پڑ گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کے باعث کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے بدل کر ایک مال میں رکھا گیا۔
کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جس سے شدید بدنظمی ہو گئی۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔