نمرت کور

نمرت کور کا ابھیشیک بچن سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل سامنے آ گیا؟

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبر گردش میں ہے کہ ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ کو دھوکا دے کر نمرت کور کے ساتھ تعلقات جوڑ چکے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا ویب سائٹس پر گزشتہ کئی دنوں سے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کے بارے میں بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نمرت کور سوشل میڈیا پر اپنے اور ابھیشیک بچن کے تعلقات کے بارے میں پھیلی ہوئی مختلف خبروں پر بول ہی پڑیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا ویب سائٹس پر یہ خبر گزشتہ کئی دنوں سے گردش کر رہی ہے کہ ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے کو دھوکا دے رہے ہیں اور وہ ان دنوں اداکارہ نمرت کور کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ان خبروں کی ابھی تک تردید نہیں کی تاہم اداکارہ نمرت کور کی جانب سے اپنے خلاف پھیلائی گئی ان خبروں کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کا کام صرف باتیں بنانا ہے، میں چاہے جو بھی کر لوں لوگ وہی کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے میں ان باتوں پر کان دھرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور یہی میں بہتر بھی سمجھتی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور ان کے رشتے سے متعلق مختلف پوسٹیں بھی گردش میں ہیں جن میں مختلف صارفین کی طرف سے ابھیشیک بچن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں