پریانکا

پریانکا کی کامیابی بھائی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی، والدہ کا چونکا دینے والا انکشاف

بالی ووڈ کیساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے حال ہی میں انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی پریانکا کی کامیابی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ان کے بیٹے اور اداکارہ کے چھوٹے بھائی سدھارتھ کو پہنچا اور اس کے نتیجہ میں اس کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مادھو چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بیٹی کی کامیابی کیلئے ان کا بیٹا قربانی کا بکرا بن گیا کیونکہ وہ اس وقت مسلسل اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ بچوں کے والد اپنے کام میں مصروف رہتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے بیٹے سدھارتھ کو ماں اور باپ دونوں سے کوئی توجہ نہیں مل سکی اور وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتے ہوئے خود سے بڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے دونوں ہی بچے بہت بہترین انسان ہیں اور مجھ سے بہت پیار بھی کرتے ہیں تاہم اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتا دیکھ کر مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ میں اسے کبھی وہ وقت نہیں دے سکی جس کا وہ حقدار تھا۔

خیال رہے کہ سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں 2019 میں اشتیا کمار سے کی ہوئی منگنی توڑ دی تھی اور اب اس کے بعد دوسری منگنی کی ہے جبکہ اداکارہ نے ہالی ووڈ کے گلوکار و اداکار نک جونسن کے ساتھ شادی کر رکھی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں