پاکستانی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر ریما خان سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بننے پر ناصر ادیب نے اداکارہ سے معافی مانگ لی۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لئے مجھے معاف کر دیں۔ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
ناصر ادیب بتایا کہ انہوں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ اداکارہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے، اس نے ایک انتہائی غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔
ریما کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے اور ان کے ہاں اس وقت غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے ایک شو کے دوران ریما کے بارے میں ریمارکس دیے تھے کہ میں نے ہیرا منڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو عورت ہیرا منڈی بازار میں رہائش پذیر ہو وہاں سب کچھ تو ہو سکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان تک نہیں ہوتا۔
اپنے اس متنازع بیان پر ناصر ادیب کو شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پرا، جس پر اب انہوں نے اداکارہ سے معافی مانگی ہے۔