ماں کی دوسری شادی

ماں کی دوسری شادی کروا کر نوجوان بیٹوں نے ایک نئی مثال قائم کر دی، تصاویر وائرل

بیٹوں نے ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور انہیں زندگی بھرپور طریقے سے جینے کا موقع فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو رہے ہیں جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کیا ان کی بہترین پرورش بھی کی۔

ہمارے اس معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کرلے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کر لے تو اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تاہم مذکورہ خاتون کے بیٹوں نے ماں کے اکیلے پن کو محسوس کیا اور پھر خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا، سوشل میڈیا پر بیٹوں کی ماں کے نکاح پر لی گئی تصاویر گردش میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی جوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے۔

اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے تاکہ وہ زندگی خوشگوار طریقے سے گزار سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور خوبصورت تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور صارفین دونوں بیٹوں کو خوب سراہا رہے ہیں جو ان تصاویر میں اپنی ماں کی دوسری شادی پر بیحد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں