شاہ رخ کی بیوی

شاہ رخ کی بیوی گوری خان نے اسلام قبول کر لیا؟ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر دیکھ کر کچھ صارفین نے دعوی کیا کہ شاہ رخ کی بیوی گوری کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور اب وہ مسلمان ہوچکی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑوں میں ہوتا ہے۔ان کا رشتہ محبت، ایک دوسرے کیلئے احترام اور سمجھ بوجھ کی بنیاد پر قائم ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، شاہ رخ خان مسلمان ہیں جبکہ شاہ رخ کی بیوی گوری ہندو ہیں تاہم ان کے مذہبی اختلافات کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوئے۔

ان دونوں نے اپنے بچوں، آریان خان اور سہانا خان کو دونوں مذاہب کی تعلیمات اور روایات سیکھائی ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر گوری خان، شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑی ہوئی ہے۔

اصل میں سوشل میڈیا پر تنازع اس وقت شروع ہوا جب کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں شاہ رخ اور گوری خان کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ آریان بھی موجود ہے۔ ان تصاویر پر کچھ صارفین نے دعوی کیا کہ گوری کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا کچھ صارفین نے اسے حقیقت سمجھ کر گوری پر شدید تنقید کی تو کچھ نے اس تصویر کی حقیقت کو پہچانتے ہوئے اسے اے آئی سے تیار کردہ فیک امیج قرار دیا جو کہ بلکل درست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں