حملہ 16 جنوری کو رات 2:30 بجے ان کے گھر میں ہوا تھا، جس کے بعد سیف اور کرینہ پہلی بار سخت سکیورٹی میں گھر سے باہر نکلے۔
سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اتوار کی صبح اپنے گھر کے باہر سخت سکیورٹی میں دیکھا گیا ہے۔
یہ بالی ووڈ کے نواب پر ہونے والے حملے کے بعد جو 16 جنوری کو ان کے باندرہ والے گھر میں ہوا تھا، اس جوڑے کی پہلی جھلک تھی۔
یاد رہے کہ اس حملے کے نتیجے میں نواب سیف علی خان کو چھ زخم آئے تھے، جن کا علاج باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں کیا گیا اور بعد ازاں وہ اپنے گھر شفٹ ہو گئے تھے۔
بالی ووڈ کے اس جوڑی کو ان کے باندرہ والے گھر کے باہر حملے کے بعد پہلی بار دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی گاڑی سے اتر کر گھر کی جانب واپس لوٹ رہے تھے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو حملے کے بعد سے ان کی حفاظت کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکار پر جان لیوا حملہ 16 جنوری کو رات 2:30 بجے کے لگ بھگ ان کے گھر میں ہوا تھا اور اس کے نتیجہ میں ان کے جسم پر چاقو کے چھ وار ہوئے تھے۔
اس حملے کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی سرجری کی گئی تھی۔ اب ان کی حالت پہلے سے کافی بہتر بتائی جا رہی ہے۔