ممبئی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا انکشاف ہے کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ ریکھا کی محبت میں گرفتار تھے اور ان سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے اپنی جوانی میں ریکھا کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ کو بے حد پسند کرتے تھے اور بچپن میں ہی ان سے شادی کا خواب دیکھتے تھے۔
چند سال قبل، جب ریکھا اپنی فلم “سپر نانی” کی تشہیر کے لیے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر آئیں، تو شو کے میزبان سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت کی کہانی کافی پرانی ہے۔
اداکار نے یاد کیا کہ ماضی میں وہ ریکھا کے پڑوسی تھے اور روزانہ صبح 5:30 بجے جاگ کر صرف انہیں واک پر جاتا دیکھنے کے لیے تیار ہو کر باہر کھڑے ہو جاتے تھے۔
سلمان خان نے مزید بتایا کہ وہ یوگا میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے تھے، لیکن انہوں نے صرف ریکھا کو قریب سے دیکھنے کے لیے یوگا کلاسز میں داخلہ لیا تھا۔
اس دلچسپ گفتگو کے دوران سلمان نے مذاق میں کہا کہ وہ چھوٹے تھے تو گھر والوں کو بتایا کرتے تھے کہ “جب میں بڑا ہو جاؤں گا تو ریکھا سے شادی کروں گا۔” پھر ہنستے ہوئے کہا، “شاید یہی وجہ ہے کہ میری اب تک شادی نہیں ہوئی!”
اس پر ریکھا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا، “شاید اسی وجہ سے میری بھی نہیں ہوئی!