اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق فاٹا اور ملحقہ علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی, وزیر دفاع خواجہ آصف, رانا ثناء اللہ, سالک حسین اور عطاء تارڑ سمیت دیگر کابینہ ارکان شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ شاہراہ دستور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔











