اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے ممکنہ نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔
اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کا باضابطہ اعلان کیے بغیر ایسے اقدامات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ مطالبات پورے ہونے تک آئین اور قانون کے مطابق جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔











