اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 2 اکتوبر کو بین الاقوامی سرحد پر بدیان سیکٹر میں دو پاکستانی شہریوں کو ہلاک کیا۔ پاکستان نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے جاں بحق شہریوں کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کے تحفظ سے متعلق سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔
پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی طریقہ کار کی پابندی کرے اور ایسے واقعات کی دوبارہ روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔









