بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا جس میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے ساتھ آنکھوں کا معائنہ بھی شامل ہوگا۔ میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں