اسلام آباد: ازبکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے مقدس مقام مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
جمہوریہ ازبکستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات , شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈالنے والی کوئی بھی کاروائی ناقابل قبول ہے۔
وزارت خارجہ کےبیان میں فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سختی سے پابندی اور ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔
ازبکستان نے کشیدگی میں کمی، تنازع کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔











