پی ٹی آئی جلسہ؛ انتظامیہ آخری وقت پر این او سی کیوں معطل کرتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

سی ڈی اے ممبر کے خلاف 12 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت میں غلط بیانی پر ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو کی غیر مشروط معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 12 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ یہاں یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم کسی کی بی ٹیم بنے بیٹھے ہیں۔ آپ کا رویہ عدالتی حکم کو بلڈوز کر رہا ہے اور عدالتوں کے وقار کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔

دوران سماعت زمان وٹو کے وکیل نے غیر مشروط معافی کی استدعا کی جبکہ زمان وٹو نے بھی عدالت سے معذرت کی۔ تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سیدھی سیدھی توہین عدالت ہے اور معافی کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر عدنان علی کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں