مری میں شریف فیملی کی اہم بیٹھک، ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر بھی خصوصی ظہرانے پر مدعو

مری:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں شریف خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے داماد کو بھی خصوصی ظہرانے میں مدعو کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں