اسلام آباد ۔پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان زیرو ٹیرف پر مبنی باہمی تجارتی معاہدہ کیا جائے گا۔
امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں اور مخصوص مصنوعات پر بغیر کسی درآمدی محصول کے تجارتی معاہدے کی اس پیش رفت کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا۔
فائر بندی کے بعد صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ “وسیع پیمانے پر تجارت” کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ممالک کو تجارتی مواقع کے بدلے جنگ بندی کے لیے آمادہ کیا۔