اسلام آباد ۔آئی ایم ایف کاایک اور بڑا مطالبہ پوراکردیا گیا ۔وفاقی حکومت نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کروا لی ۔
ترمیم کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیاہے۔
بل کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہونگے۔
سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔
بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلککی جائیں گی ۔