700 ارب کے مزید ٹیکس وصولی کیلئے مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد۔آئی ایم ایف اور پاکستان نے 700ارب روپے کے مزید ٹیکس وصولی کیلئے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے جبکہ ملک میں پہلا گرین سکوک بانڈ جاری کردیاہے۔

مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اضافی 700 ارب روپے حاصل کرنے کے لئے ٹیکس اور نفاذ کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں

حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے، تمباکو اور مشروبات کے شعبوں کے لیے ٹیکسوں میں اصلاحات کی درخواست کی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھایا ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، معیشت مستحکم ہوگئی ہے، آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے

دوسری جانب اپریل میں بھی کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاﺅنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کے لیے 14307 ارب روپے کے سالانہ ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف آئی ایم ایف حکام کو پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں