راولپنڈی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کی قوت، مزاحمت اور قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،تاریخ گواہی دے گی کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بے مثال درستگی اور عزم کے ساتھ دشمن کی جارحیت کو پسپا کیا،شہداءکی قربانی مقدس امانت اور قوم کے لئے باعث فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر داخلہ و دیگر حکام کے ساتھ آپریشن بنیان موصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گوجرانوالہ کینٹ پہنچے جہاں پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا ۔
اس موقع پرمنگلا اور گوجرانوالہ کے کور کمانڈرز بھی موجود تھے، صدرمملک نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اوربلا اشتعال جارحیت کے مقابلے میں مسلح افواج کی غیر متزلزل عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہداءکو پ±رعزم انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ،صدرِ مملکت نے دستوں کے بلند حوصلے، جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا، صدر زرداری کی آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔