فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

ایک بیان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان – فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے – فیلڈ مارشل عاصم منیرنے قوم کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں