سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد ۔مرکزی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتحِ حق عاصم منیر‘‘ کا ہیش ٹیگ سرِفہرست رہا۔

فیلڈ مارشل کے منصب پر ترقی کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے اور انہیں بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے جذبات اور اپنے سپہ سالار سے والہانہ محبت کا مظہر ہے۔

دس مئی کی صبح، افواجِ پاکستان نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا مؤثر اور شدید جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں