بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

لاہور۔صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے

 پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے ۔ان کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں