ارشد ندیم کا ایک اور تاریخی کارنامہ،اولمپکس کے بعد ایشین چیمپئن بھی بن گئے

اسلام آباد پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت کر ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ارشد ندیم اب نہ صرف اولمپکس کے بعد ایشیا میں بھی چیمپئن بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کے لیے عالمی اسٹیج پر ایک اور قابلِ فخر تمغہ جیتا ہے۔

پہلی تھرو: 75.64 میٹر

دوسری تھرو: 76.80 میٹر

تیسری تھرو: 85.57 میٹر (پہلی مرتبہ سرفہرست)

چوتھی تھرو: 83.99 میٹر

چھٹی اور آخری تھرو: 86.40 میٹر (گولڈ میڈل کنفرم)

پاکستانی کھلاڑی یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا:

پہلی تھرو: 70.53 میٹر

دوسری تھرو: 75.39 میٹر

تیسری تھرو: 74.50 میٹر

سری لنکا کے رمیش نے بہترین تھرو 82.28 میٹر کی، تاہم وہ ارشد ندیم کے قریب نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے یش ویر سنگھ مقابلے میں غیر مؤثر ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں